مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے ایک امریکی اخبار کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس امر پر غور شروع کردیا ہے کہ اگر امریکہ میں کسی دہشت گردانہ واقعہ کے تانے بانے پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر یک طرفہ حملہ کردیا جائےگا۔امریکی اخبارنے سینئر امریکی فوجی حکام کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوج اس آپشن پر غور کر رہی ہے کہ اگرامریکی سرزمین پر کسی کامیاب حملے کا تعلق پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر حملہ کردیا جائے، تاہم ایک سینئر فوجی عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ یہ حملہ انتہائی ناگزیر اور سنگین صورت حال میں کیا جائے گا جب صدر اوبامہ کو اس بات کا یقین ہوجائے کہ سی آئی اے کے ڈرون حملوں کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہو رہے۔حملوں پر غور اس ماہ نیویارک میں ٹائمز اسکوائر پر ناکام دہشت گردی کی کوشش پکڑے جانے کے بعد کیا جا رہا ہے۔اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج ٰفضائی اور میزائل حملوں پر انحصار کرے گی تاہم ضرورت پڑنے پر اسپیشل آپریشنز دستے بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں جو پہلے ہی افغانستان میں موجود ہیں۔
پاکستانی ذرائع کے مطابق امریکہ نے اس امر پر غور شروع کردیا ہے کہ اگر امریکہ میں کسی دہشت گردانہ واقعہ کے تانے بانے پاکستانی قبائلی علاقے سے ملے تو پاکستان پر یک طرفہ حملہ کردیا جائےگا۔
News ID 1091498
آپ کا تبصرہ